لاہور ڈویژن کیلئے 1495بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار

لاہور ڈویژن کیلئے 1495بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار

فائل فوٹو


کمشنر لاہورسیف انجم کے مطابق  کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پوری ڈویژن کیلئے 1495 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور900، قصور180، شیخوپورہ 235 اورننکانہ صاحب میں 160 بستروں کے اسپتال تیار کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہورڈویژن میں 4478 بستروں کے قرنطینہ مراکز بھی بنائے گئے ہیں۔ سیف انجم نے ہم نیوز کو بتایا کہ لاہور کے قرنطینہ مراکز پر1667 مریضوں کی گنجائش ہے۔

قصور898، شیخوپورہ 352، ننکانہ صاحب کےقرنطینہ میں 1561 مریضوں کی گنجائش ہے۔ لاہور ڈویژن میں 217 مقامات پر آئیسولیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لاہور ڈویژن کے 19 صحت مراکز میں 168بیڈز کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ بھی قائم ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے 25 افراد ہلاک اور 1,865 متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا کے سب سے زیادہ652 مریض پنجاب میں ہیں جب کہ سندھ میں بھی627 شہریوں میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں221 اور بلوچستان میں 153 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 148، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں چھ مریض مووجود ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں سات، پنجاب9، خیبرپختونخوا6، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے سبب دو مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

پنجاب حکومت نےکورونا سےتحفظ اور پھیلاؤ روکنےکا آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت حکومت کسی بھی طرح کی پابندی کہیں بھی لگا سکےگی۔

بچوں کو اسکولوں یا اجتماعات میں بھیجنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ میتوں کی تدفین کا اختیار بھی حکومت کو ہوگا۔ کسی بھی وقت عوام کی اسکریننگ کی جاسکے گی اور کسی بھی احتیاطی تدابیرنہ اپنانے پردو ماہ قید ہوگی۔


متعلقہ خبریں