کورونا ریلیف فنڈ، پاک بحریہ نے تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

کورونا ریلیف فنڈ، پاک بحریہ نے تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاک بحریہ نے ملکی صورتحال کے پیش نظر کورونا ریلیف فنڈز میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے جبکہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل اور کموڈور سطح کے افسران اپنی 3، 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

پاک بحریہ کے دیگر تمام افسران اپنی 2، 2 دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ اپنی ایک، ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔

واضح رہے گی گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وبا کی وجہ سے 25 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 8 سو سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں