مطاف کو طواف کعبہ کیلئے کھول دیا گیا

طواف قدوم کا آغاز، ہر طرف اللھم لبیک کی صدائیں

فائل فوٹو


مسجد الـحرام میں مطاف(خانہ کعبہ کے اطراف کے صحن) میں بیت اللہ کے طواف کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مطاف کے حصے میں مخصوص لوگ ہی طواف کر سکیں گے۔ خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور اس کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے سبب سعودی حکومت نے مسجد الحرام کے مطاف اور مسجد نبوی صفائی کی غرض سے بند کر دیا تھا تاہم اس دوران مسجدالحرام کے بالائی منزل پر طواف کی اجازت تھی۔

سعودی عرب میں حرمین الشریفین کی انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے دونوں مقدس مساجد کی مسلسل صفائی اورفرض نمازوں سے خارج اوقات میں انہیں جراثیم سے پاک صاف رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا۔

جب تک عمرہ بند رہے گا تب تک خانہ کعبہ کے اطراف طواف والا صحن اور صفا و مروہ کے درمیان سعی والا حصہ بھی بند رکھا جائے گا۔ عمرے پر پابندی کے دوران نمازیں صرف مسجد کے اندر ہوں گی۔

حکومت نے عشا کی نماز کے بعد خانہ کعبہ سے متصل صحن کو زائرین سے خالی کر کے بند کردیا تھا۔ اس کے نتیجے میں مطاف میں ہونے والا ’طواف‘ رک گیا۔

سعودی عرب نے مسلمانوں کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تقریباً 25 ممالک کے غیر ملکیوں اور روایتی سیاحوں کے لیے ان مقامات کو بند کر دیا۔


متعلقہ خبریں