سینئر ہدایتکار ایس سلیمان کی طبیعت ناساز


لاہور: پاکستان کی فلم انڈسٹڑی لالی وڈ انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار ایس سلیمان کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسی سالہ ہدایتکار ایک عرصہ سے فالج اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ایس سلیمان اہل خانہ نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ایس سلیمان نے ساٹھ سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کی جن میں اناڑی، زینت، باجی، اف یہ بیویاں، محبت، آگ، جسے جانتے نہیں، لوری، تیری صورت، میری آنکھیں اور انسانیت سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

ایس سلیمان سنتوش کمار اور درپن کے چھوٹے بھائی ہیں.


متعلقہ خبریں