کورونا: ٹرین آپریشن معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع

پاکستان ریلوے کا عید کے موقع پر5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر نقل و حمل پر پابندی کے حوالے سے پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن معطلی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز نے اس حوالے سے باقاعدہ  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان ریلوے کا آپریشن بند کرنے کا اعلان

ریلوے نوٹیفکیشن کے مطابق جن مسافروں نے ایڈوانس بکنگ کروائی تھی ان کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفر نہ کرنے والے مسافروں کو ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد مکمل ری فنڈ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں