معروف ادیب عبدالقادر جونیجو کی تدفین کر دی گئی


کراچی: نامور ادیب و ڈراما نگار عبدالقادر جونیجو کی تدفین ان کے آبائی گائوں جنھان سومرو میں کر دی گئی ہے.

عبدالقادر جونیجو جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد وہ گذشتہ روز حیدرآباد کی نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے.

آج صبح ان کا جنازہ جامشورو سے اپنے آبائی گائوں پہنچایا گیا۔

لاک ڈائون کے باعث نمازے جنازہ اور تدفین میں ورثا قریبی عزیزوں سمیت محدود لوگوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب مرحوم کے بیٹے نصیر جونیجو سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف ادی نے نے کئی ڈرامے، افسانے اور کتابیں لکھیں۔ عبدالقادر جونیجو کو اردو اور سندھی اور انگریزی ،تینوں زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

مزید پڑھیں: معروف ماہر تعلیم ، ادیب اورنقاد ڈاکٹر جمیل جالبی انتقال کر گئے

انہوں کی خدمات کے پیش نظر 2008 میں پرائڈ آف پرفامنس ایوارڈ سے نوازہ گیا، جبکہ حکومت سندھ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی ایواڈ سے نوازہ تھا۔

عبدالقادر جونیجو کے مشہور ترین ڈراموں میں پرندہ، چھوٹی سی دنیا اور دھول شامل ہیں۔ وہ سندھو لینگویج اتھارٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ ادب میں ان کی خدمات بے مثال ہیں۔


متعلقہ خبریں