کھانا پہنچانے کیلئے اسلام آباد میں 17 فری ڈیلیوری سینٹرز قائم

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کھانا پہنچانے کے لئے  17 فری ہوم ڈیلیوری سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھانا پہنچانے کے لئے ڈیلیوری بالکل مفت ہوگی جبکہ تین روز میں اسلام آباد کی پچاس یوسیز میں ایک ایک سینٹر بنائیں گے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ ہوم ڈیلیوری میں ضروریات زندگی کی تمام چیزیں مہیا کریں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن میں سختی کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا سے ایک اور ہلاکت، تعداد سات ہوگئی

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اب تک 58 کورونا وائرس کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص اس سے ہلاک نہیں ہوا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دنیا بھر میں 38 ہزار افراد اس مہلک مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں