‘خیبرپختونخوا میں اشیائے ضروریہ کا کوئی بحران نہیں’


پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاوْن کی وجہ سے صوبے میں اشیائے ضروریہ کا کوئی بحران نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کے لیے آٹے کی ترسیل جاری ہے۔ صوبے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں اسکول 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے مریضوں کی ٹیسٹنگ کا سلسلہ وسیع کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کیلئے حفاظتی سامان کے تین کنٹینر پہنچ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں