ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد: ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کے لیے عدالت میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ عدالت میں درخواست مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

ایران سے زائرین نکالنے پر وفاقی حکومت اور زلفی بخاری سے جواب طلب

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہزاروں زائرین ایران میں پھنسے ہیں جن کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی یا ہو رہی ہے، زائرین کو ایران جانے کے ویزے جاری کیے گئے لیکن اب انہیں واپس پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین کی آئینی ذمہ داری ہے کہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے اقدامات کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان زائرین کو واپس لائے اور عدالت عالیہ حکومت کو زائرین کو فوری واپس لانے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ایران سے واپس لائے گئے زائرین کے میڈیکل ٹیسٹ کر کے وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کا حکم دیا جائے، تفتان میں پہلے سے لا کر رکھے گئے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں