‘تفتان پہنچنے والے زائرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے’


اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سرحد بند ہونے کے باوجود تفتان پہنچنے والے زائرین کو پاکستان میں داخل کیا جارہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاوْکے وقت ایران میں ہزاروں پاکستانی زائرین موجود تھے،جن کی واپسی کے لیے مدد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تفتان پہنچنےوالےپاکستانی زائرین کی دیکھ بھال حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ایرانی شہرقم میں کورونا وبا پھوٹنے پرہزاروں پاکستانی زائرین کی سرحد پرمدد کی۔ اس وقت ایران سےملحقہ سرحد مکمل طور پر بند ہے۔

مزید پڑھیں: ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سرحد پرپہنچنے والے ہم وطنوں کی ہرممکن مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ پاک، ایران سرحد پرآنے والے زائرین کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہتفتان سرحد پرتمام سہولیات متعلقہ حکام کی جانب سے بہتر اور مستحکم بنائی جارہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی غیرمعمولی صورتحال میں تمام سہولیات ازسر نو فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق زائرین کے معاملے پرحکومت اور سفارتخانہ ایرانی حکومت سے رابطے میں ہے۔ پاکستان اورایران زائرین کی سہولت کیلئےباہمی مشاورت جاری رکھےہوئےہیں۔


متعلقہ خبریں