’امید ہے شہباز شریف اپنے اثاثوں کا کچھ حصہ وزیراعظم فنڈ میں دیں گے‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید ہے شہبازشریف اپنےاثاثوں کا کچھ حصہ وزیراعظم فنڈ میں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کورونا کی آڑ میں سیاسی تنقید شروع کر رکھی ہے،ایسا  کر کے وہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ باتوں سےحل نہیں ہو گا، شہبازشریف کورونا کےخلاف حکومتی کوششوں کو داغدار کر رہے ہیں، یہ وقت عوام کے ساتھ  کھڑے ہونے کا ہےنہ کہ تنقید کا۔

کابینہ اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  آج 6 نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی ہے جس میں چاروں صوبوں میں گڈزٹرانسپورٹ کھولنےکا فیصلہ ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ سندھ میں لاک ڈاوَن کی وجہ سے گڈزٹرانسپورٹ کو مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکورونا سےمتعلق موجودہ صورتحال پر کابینہ کواعتماد میں لیا،پاکستان میں ابھی تک 1865کورونا کیس زرجسٹرڈ ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے25 افراد انتقال کرگئےہیں جبکہ 58 افراد کورونا وائرس سےصحت یاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں 33 فیصد کورونا کیسزمقامی منتقلی کےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا متاثرین میں 49 فیصد افراد ایران  سےآئے ہیں جبکہ 18 فیصد کیسز دیگرممالک سےآئے ہیں۔


متعلقہ خبریں