کورونا: تبلیغی مرکز رائیونڈ سمیت شہر کا مکمل لاک ڈاوْن


لاہور: صوبائی دارالحکومت میں تیزی سے کورونا کے مریض سامنے آنے کے بعد تبلیغی مرکز رائے ونڈ سمیت تمام شہر کا مکمل لاک ڈاوَن کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق رائیونڈ کے سالانہ اجتماع میں شریک تبلیغی جماعت کے کارکنوں میں بھی کورونا وائرس پائے جانے کے بعد لوگوں میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لیہ: تبلیغی جماعت کے رکن کا ایس ایچ او پر چاقو سے حملہ

اے ایس پی رائے ونڈ ضا تنویرنے کہا کہ رائے ونڈ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرپاک فوج اور رینجر کے جوان تعینات کردیے ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق لاہور شہر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 27 مریض سامنے آنے پرسخت اقدامات اٹھائےگئے ہیں ۔


متعلقہ خبریں