اوگرا: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اپریل کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے22 پیسےکی کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے11.8 کلو گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 463 روپے17 پیسےکمی کے بعد نئی قیمت 1067 روپےمقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں 11.8 کلو گھریلو سلنڈرکی قیمت 1530.17 روپے مقرر تھی۔


متعلقہ خبریں