کورونا امداد فنڈ: امریکن ایئر لائنز نے 12 ارب ڈالر مانگ لیے


کورونا وبا کے سبب مالی مشکلات کا شکار امریکن ایئر لائنز نے اخراجات پورا کرنے کے لیے حکومتی کورونا فنڈ میں سے 12 ارب ڈالر مانگ لیے۔

دنیا کی امیر ترین ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے اس کے آپریشنز شدید متاثر ہوئے ہیں۔ موجودہ حالات کے سبب مستقبل قریب میں ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات پورا کرنے کے لیے اسے حکومت کی جانب سے 12 ارب ڈالر امداد درکار ہوگی۔

امریکن ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ حکومت سے مالی مدد آئندہ چھ ماہ کے اخراجات پورا کرنے کے لیے لی جارہی ہے۔

امریکی حکومت نے کورونا وائرس وبا سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہوابازی کی صنعت کے لیے 50 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس سے دنیا میں 38720 افراد ہلاک

امریکہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ہلاکتیں تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

دریں اثنا کورونا وبا کی وجہ سے برٹش ایئر ویز نے لندن کے مصروف ترین گیٹ وک ایئر پورٹ سے دنیا بھر کے لیے تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ  اسی  ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ38720  افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں ایک لاکھ پنسٹھ ہزار سے زائد افراد نے جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

چین میں پچھتر، اسپین میں ساڑھے سولہ ہزار سے زائد مریض اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔ اٹلی میں چودہ، ایران  میں تیرہ  اور امریکہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں