سندھ میں کورونا سے ایک اور ہلاکت

اسلام آباد: کورونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

صوبائی وزیرصحت عذراپیچوہو نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والا 74 سالہ مریض کراچی کا رہائشی تھا، صوبےمیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے بتایا کہ کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں 14 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ان کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ مریضوں کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، اب تک صوبے میں کورونا وائرس کے 41 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 1700 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ متعدد اس مہلک مرض کا شکار بن گئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کوہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔

عمران خان نے پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔


متعلقہ خبریں