کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سنٹر قائم


کراچی: محکمہ بلدیات اورمحکمہ صحت سندھ نے مشترکہ طور پر کراچی میں پہلا  ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سنٹر قائم کردیا ہے۔

ڈرائیوتھروکوروناٹیسٹ سنٹرکے دورے کے موقف پر وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ  کا کہنا تھا کہ اس کی مدد سے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری ڈرائیو تھروٹیسٹ کیلئے ڈی سی ساوَتھ آفس کی ہیلپ لائن پرفون کریں۔ ہیلپ لائن پر ٹیسٹ کے لیے وقت اورکوڈ فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا سے ایک اور ہلاکت

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا کہ ڈرائیوتھروٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور لوگ دونوں محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیو تھروٹیسٹ سنٹرمیں خصوصی ایکسرےمشین بھی لگائی گئی ہے۔

ڈرائیوتھروسینٹرمیں وزیربلدیات ناصرشاہ نےٹیسٹ بھی کروایا۔ ناصرحسین شاہ کا ٹیسٹ منفی آیا۔


متعلقہ خبریں