کورونا فنڈ: اسٹریٹجک پلان ڈویژن کے افسران، ملازمین کا عطیات دینے کا اعلان


اسلام آباد: کورونا کے خلاف قومی کوششوں میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے ملازمین بھی پیش پیش، اسٹریٹجک پلان ڈویژن کےافسروں اورملازمین نے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کا فیصلہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سینئرافسران 3دن کی،جونیئرافسر2دن اوردیگرملازمین ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا ریلیف فنڈ، پاک بحریہ نے تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایک ماہ کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف پہلے ہی ایک ماہ کی تنخواہ دینےکااعلان کرچکےہیں۔بریگیڈیئر سے لے کر لیفٹیننٹ جنرل کے افسران 3 دن کی تنخواہ دے چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل رینک تک کے افسران 2 دن کی تنخواہ اور آرمی کے جوان ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں