طبی عملے اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین

طبی عملے اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹٓاف اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔

کورونا: عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ایس پی آپریشنز مردان وقارعظیم کھرل سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔

ایس پی آپریشنز مردان وقار عظیم کھرل اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔ وہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔

‘خیبرپختونخوا میں اشیائے ضروریہ کا کوئی بحران نہیں’

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وقار عظیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی خدمات پہ فخر ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پولیس افسر کی خیریت دریافت کی، ان کی ہمت بندھائی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پنجاب کے شہر لیہ میں ایک پولیس افسر اس وقت دو دن قبل زخمی ہوئے ہیں جب قرنطینہ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

خیبرپختونخوا : مساجد میں 5 سے زائد افراد کی جماعت پر پابندی

فرار ہونے کی کوشش میں مصروف شخص نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اشرف ماکلی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ایس ایچ او اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں