کورونا متاثرین کے لیے عطیات دینے والوں کو گورنر کا خراج تحسین

کورونا متاثرین کے لیے عطیات دینے والوں کو گورنر کا خراج تحسین

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی کاوش میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے  پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن اور کراچی پورٹ ٹرسٹ  نے عطیات گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے کیے ہیں۔

کورونا فنڈ: اسٹریٹجک پلان ڈویژن کے افسران، ملازمین کا عطیات دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچررز ایسوی ایشن کے ایک وفد نے ملاقات کی اورانہیں لاکھوں کی تعداد میں ٹیبلٹس، سیرپ، کیپسول اور انجیکشنز دیے۔

گورنر سندھ نے دیے جانے والے ادویات کے عطیے کو قبول کرتے ہوئے اسے ایکسپو سینٹر میں قائم کیے جانے والے فیلڈ آئی سولیشن سینٹرکراچی کے حکام کے حوالے کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمرنے اس موقع پروفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس مشکل گھڑی میں جذبہ حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر درپیش مشکلات کو کم کرنے میں دی جانے والی ادویات معاون و مددگار ثابت ہوں گی۔

کورونا: عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے، وزیراعظم

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ہر ایک جذبہ مثالی ہے جس کی پوری دنیا میں نظیر نہیں ملتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے بھی ملاقات کی اور کے پی ٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے نام پرتین کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

گورنر سندھ نے چیک وصول کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے ضرورت مندوں کے لیے راشن بیگز خریدے جائیں گے۔

کورونا پر سندھ اور وزیر اعظم کی اپروچ میں فرق ہے، وزیراعلی سندھ

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کے پی ٹی نے جو ڈس انفیکشن مہم شروع کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اس مہم کو دیگر شہروں تک بھی وسیع کریں۔


متعلقہ خبریں