کورونا: کے پی ٹی، ملحقہ علاقوں میں کلورین واٹر سپرے کیا گیا


کراچی: کورونا وائرس سے بچاوْ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کلورین واٹرسپرے کیا گیا۔

حکام کے مطابق عوامی نمائندوں سے رابطے میں رہتے ہوئے کےپی ٹی کی جانب سے اسپرے مہم  کا آغاز کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کے پی ٹی نے کراچی فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعے کلورین واٹرسپرے پورٹ اور اس سے متصل علاقوں میں کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سنٹر قائم

حکام کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیربحری امورعلی زیدی کے احکامات کی
روشی میں اسپرے مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔

وزیراعظم اوروزیربحری امور کی جانب سے کورونا وبا کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے تھے۔


متعلقہ خبریں