پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 676 ہو گئی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 24 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے متاثرہ مصدقہ کیسز کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رائے ونڈ قرنطینہ میں27، فیصل آباد میں 5، لاہور144، قصورایک، ننکانہ صاحب13،راولپنڈی 44،جہلم 28،اٹک میں ایک مریض ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ 12، گجرات 62، منڈی بہاوالدین 4، حافظ آباد 5 اور ناروال میں بھی ایک مریض موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق سرگودھا 2، میانوالی 3، خوشاب ایک، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یارخان میں 3 مریض موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بہاولنگر، بہاولپور ایک، ایک، لودھراں لیہ میں بھی ایک، ایک، ڈی جی خان میں 5مریض موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سےاموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج  ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں