پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا کے 32 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 253 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھرمیں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 828 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 676 ہو گئی
محکمہ صحت خیبرپختونخوا 400 مشتبہ مریضوں کے نمونے کلیئرقرار دے دیا جبکہ 683 کا رزلٹ آنا باقی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 6 ہے۔