دنیا میں کورونا سے 45,334 اموات، کیسز کی تعداد 9 لاکھ سے زائد

فوٹو: فائل


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 45,334 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کیسز کی تعداد نو لاکھ تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

پاکستان میں دو ہزار اکہتر کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 26 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 727 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 13 ہزار 155 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں 4 ہزار 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کیسز کی کل تعدادایک لاکھ 10 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں اڑتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ کی پچاس میں سے بتیس ریاستوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے، نیویارک کے سنٹرل پارک میں عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا  کہ اگلے دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ میں مزید تین سو اکاسی افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد سترہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بیلجیئم میں بارہ سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئی جب کہ لندن کے کنگز کالج اسپتال میں تیرہ سالہ لڑکا بھی کوروانا کے باعث جان بحق ہوگیا ہے۔

اسپین میؓ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں