امریکہ میں کورونا سے ایک سے دو لاکھ 40 ہزار اموات کا خدشہ


واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک سے 2 لاکھ چالیس ہزار تک اموات ہوسکتی ہیں۔

ڈاکٹر انتھونی فیوچی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں کورونا ٹاسک فورس کے ساتھ بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر کورونا  ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ بریفنگ کے دوران دکھائے چارٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار تک ہلاکتیں روکنا مقصد بتایا گیا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈاکٹرز ،نرسنگ اسٹاف سمیت تمام طبی عملہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے محنت کررہاہے جبکہ اب تک 25 ہزار امریکیوں کو بیرون ملک سے واپس لاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا میں کورونا سے 42,151 اموات

انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک میں 10 ہزار وینٹی لیٹرز موجود ہیں جنہیں حکمت عملی کے تحت ریاستوں میں تقسیم کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بات پر یقین نہیں کرتا کہ 30 سے 40ہزار وینٹی لیٹرز درکار ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا سے متاثرہ ریاست نیویارک کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے 250 ایمبولینسیں بھیج دی گئیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیویارک کیلئے فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ کی جانب سے85ریفریجریٹر ز بھی بھیج دیئے گئے۔


متعلقہ خبریں