بیلجیئم میں 12سالہ لڑکی کورونا وائرس سے ہلاک


برسلز: بیلجیئم میں ایک 12سالہ لڑکی کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق یہ یورپ میں کورونا وائرس کی  سب سے کم عمر ترین شکار ہے۔

خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب یورپ اور امریکہ کا رخ کرلیا ہے جہاں ہزار افراد اس مہلک مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں،

بیلجیئم میں 24 گھنٹے میں کے دوران 192 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی تعداد 705 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے42,151 افراد جاں بحق اور آٹھ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ وائرس نے دو سو دو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چار سو سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں اڑتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ کی پچاس میں سے بتیس ریاستوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے، نیویارک کے سنٹرل پارک میں عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا  کہ اگلے دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ میں مزید تین سو اکاسی افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد سترہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں