کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر

کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر

امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی اور امریکی معالجین کے کردار کو بھی سراہا۔

امریکہ میں آگاہی سیمینار سے ویڈیو لنک سے دوران خطاب پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کے قونصلر سیکشن کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، امریکہ کا 3500 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ آن لائن قونصلر سروس کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں اور انتہائی ضروری صورتحال میں تشریف لائیں۔

اسد مجید خان نے آگاہی سیمینار میں پاکستان میں وینٹی لیٹرز، حفاظتی لباس اور اسکریننگ کٹس کی کمی سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانےکے تعاون سے این آئی ایچ نے تھرمو اسکینر مشینوں کی خریداری ممکن بنائی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے42,151 افراد جاں بحق اور آٹھ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ وائرس نے دو سو دو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پاکستان میں ایک ہزار نو سو اڑتیس کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ26 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایک دن میں مزید آٹھ سو سینتیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں: کورونا وائرس، سرد جنگ کے حریفوں کے اختلافات ختم

اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چار سو سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں اڑتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ کی پچاس میں سے بتیس ریاستوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے، نیویارک کے سنٹرل پارک میں عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا  کہ اگلے دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ میں مزید تین سو اکاسی افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد سترہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سی اے اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

بیلجیئم میں بارہ سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئی جب کہ لندن کے کنگز کالج اسپتال میں تیرہ سالہ لڑکا بھی کوروانا کے باعث جان بحق ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں