صوابی میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

صوابی میں مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق صوابی کے نواحی علاقے میں چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے ملبے تلے دبنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔

گزشتہ ماہ بھی صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختون خوا: بارشوں کے باعث حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی


متعلقہ خبریں