لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: کورونا وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال تیار کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے پاکستان میں 26 اموات، 2039 متاثر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ایکسپو سینٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال کا دورہ کریں گے اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں نو افراد ہلاک اور 700 متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں