کورونا وائرس جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


نیو یارک: اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار دے دیا۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے دنیا کے ہر ملک کو عدم استحکام، بدامنی اور تنازعات کھڑے ہونے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کےاثرات سے دنیا میں ڈھائی کروڑ افراد بےروزگار ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک غریب ملکوں کی مدد کریں ورنہ وبا جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید جانیں: دنیا میں کورونا سے 42,151 اموات

خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے جس کے باعث اب تک  ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکی ہیں۔

پاکستان میں ایک ہزار نو سو اڑتیس کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ26 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایک دن میں مزید آٹھ سو سینتیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چار سو سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں اڑتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ کی پچاس میں سے بتیس ریاستوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے، نیویارک کے سنٹرل پارک میں عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا کہ اگلے دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ میں مزید تین سو اکاسی افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد سترہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں