اسٹاک مارکیٹ میں 273 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29231 پر تھا اور آغاز میں کچھ دیر کیلئے تیزی بھی دیکھی گئی تاہم یہ مثبت رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 29,307 پر پہنچ گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب تیزی کا رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا اور انڈیکس میں تیزی سے نیچے آیا۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 273 پوائنٹس کے ساتھ 100 انڈیکس 29 ہزار 505 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔

آج 157,081,939 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,163,682,522 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس28 ہزار 23 پوائنٹس پر ہوا اور اختتام پر انڈیکس 29 ہزار231 رہا۔

دنیا بھر میں کورونا وبا کی اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی گزشتہ ماہ سے مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 28 ہزار پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں