ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی نے محدود سرگرمیوں کی اجازت مانگ لی

فائل فوٹو


کراچی: لاک ڈاؤن سے صنعتوں کی بندش کے سبب ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پیداواری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی نے محدود سرگرمیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بیرونی خریداروں نے برآمدی آرڈرز منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔،

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی نے محدود سرگرمیوں کی اجازت  مانگ لی  ہے ۔

اتھارٹی نے کہاہے کہ پانچ سے چھ افراد کا عملہ احتیاطی تدابیرکےساتھ کام کرسکتا ہے،،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے ملازمین کو فیکٹریوں تک جانے کی اجازت نہیں مل رہی۔

ایکسپورٹرز نے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

دیگر صنعتی علاقوں میں پیداواری سرگرمیاں بحال ہونے سے خریداروں کا دبائو بڑھ رہا ہے،،کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے زون میں واقع تمام ایکسپورٹ انڈسٹریز نے رضاکارانہ طور پر پیداوار بند کردی ہے۔

،زون میں اس وقت صرف 7 پیداواری یونٹس کام کررہے ہیں۔ ان میں سینیٹائزر بنانے والی تین کمپنیاں، تین فوڈ کمپنیاں اور ایک فارما سیوٹیکل ٹیوبز بنانے والی کمپنی شامل ہے ۔


متعلقہ خبریں