وہ گیند جسے ساری دنیا یاد رکھے گی


پاک بھارت میچ کے دوران سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا تاہم ہاک آئی کے ذریعے جب ریپلے کیا گیا تو امپائرز کی طویل مشاورت کے بعد سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔

یہ میچ سال 2011 میں پاک بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں سعید اجمل کی گیند پر بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیے لیکن جدید ٹیکنالوجی ہاک آئی کے ذریعے گیند کا ریپلے کیا گیا تو سچن ٹنڈولکر ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے، ہاک آئی ریپلے میں گیند وکٹ کے قریب سے جاتی دکھائی دی۔

سعید اجمل اور سچن ٹنڈولکر کا یہ آؤٹ اور پھر ناٹ آؤٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں امپائر کے فوری فیصلہ کو غلط قرار دیتے ہوئے ہاک آئی نے سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا اور امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

اس گیند کے فیصلے سے متعلق طویل بحث سوشل میڈیا پر بھی چلی۔ کچھ نے آؤٹ کو درست قرار دیا جبکہ کچھ اس کی مخالفت میں بھی میدان میں اترے۔


متعلقہ خبریں