ڈیم فنڈ کی رقم ڈیم پر ہی لگے گی، فیصل جاوید

فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے جمع کی گئی رقم ڈیم پر ہی لگے گی۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور کرفیو میں فرق ہے، پاکستان کرفیو کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن سے لوگ بھوک سے مر جائیں گے، بھارت کی مثال سب کے سامنے ہے، بھارت میں کرفیو سے لوگ بھوک سے نڈھال ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ لوگ کھانا نہیں کھا سکیں گے زندہ کیسے رہیں گے؟

ڈیم فنڈ بنانے میں حکومت ملوث نہیں، فیصل واوڈا

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی ڈیٹا بیس پر کام نہیں ہوا، وزیراعظم ٹائیگر فورس سیاست سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹائیگر فورس  یونین کونسل کی سطح پر ہوگی اور اس کا کام انتظامیہ کی معاونت کرنا ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کورونا وائرس کے معاملے پر سیاست کررہی ہے حالانکہ حکومت نے سب سے پہلے عوام کو ریلیف دیا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ  حکومت اکیلے نہیں لڑسکتی،اپوزیشن کو سمجھاتے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں لیکن اپنے بھی تنقید کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں