پرائیویٹ اسکول مالکان کا فیسوں میں کمی سے انکار

پرائیویٹ اسکول مالکان کا فیسوں میں کمی سے انکار

فائل فوٹو


لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ سب طالب علموں کو آن لائن تعلیم دی جا سکے یکم سے آٹھویں جماعت تک جو بچہ تعطیلات کے دوران ہوم ورک مکمل کرلے اسے پروموٹ کر دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکول مالکان کو سفارش کی ہے کہ 2ماہ کی فیسوں میں 20فیصد کمی کر دی جائے لیکن وہ اس کمی کو تسلیم نہیں کر رہے۔

مرادراس نے بتایا کہ پرائیویٹ اسکول مالکان نے کہا ہم انفرادی طور پر فیسوں میں کمی کردیں گے۔ وزیراعلیٰ سے تعطیلات کو موسم گرما کی تعطیلات میں تبدیل کرنے کی سفارش بھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم نے درخواست کی کہ 20 فیصد فیس کم کی جائے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے یہ سفارش بھی کی تھی کہ پرائیویٹ اسکولز سے اساتذہ کو نکالا جائے۔ اجلاس میں شریک پرائیویٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی سفارشات پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں