پنجاب: طبی عملہ کو پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں قائم

پنجاب: مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی،محکمہ داخلہ

لاہور:کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے لگائے گیا لاک ڈاون کو 9 روز ہوگئے ہیں چیف سیکرٹری پنجاب  نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے تعینات ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں قائم کر دیں۔

پنجاب حکومت کے احکامات پر موذی وباء سے بچنے کے لیے شہر میں جزوی لاک ڈاون برقرار ہے ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم جبکہ بازار ویران نظرآتے ہیں۔  وائرس سے بچاو کے لیے حکومتی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔

اضلاع کی سطح پر قائم کمیٹیاں  فوج اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندہ، متعلقہ اسپتال کے ایم ایس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او پر مشتمل ہونگی جو روزانہ کی بنیاد پرسامان کی دستیابی اور استعمال کی مانیٹرنگ کریگی۔

چیف سیکرٹری نے لاک ڈاؤن کے دوران گندم کی کٹائی کے پیش نظر زرعی آلات کی نقل و حرکت کی اجازت بھی دے دی ہے ، سیمنٹ اور سوڈ ا ایش کی ترسیل کو بھی پابندی سے استثنیٰ حا صل ہوگا۔

ڈس انفیکشن کٹس کی تیاری اگلے دو دن میں مکمل کر لی جائے جبکہ جیلوں میں بیرکس کی ڈس انفیکشن کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائےگا۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس پر عملدرآمد کرانے کے لیے پندرہ سو ترانوے شہریوں سے شورٹی بونڈز لئے، گیارہ سو اٹھتر شہری گرفتار ہوئے جبکہ چار سو تیرہ شہریوں نے ضمانتیں کروائیں ، مجموعی طور پراٹھ سو تیس ایف آئی آر درج کی گئیں۔


متعلقہ خبریں