تجارتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قائم


اسلام آباد: تجارتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

مشیر تجارت رزاق داؤد کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے پربات ہوئی، ان کو بھر پور انداز میں جاری رکھنے کے خواں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سینٹر میں روزانہ برآمدی و درآمدی امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ چھ بڑے ایوان صنعت و تجارت کے صدور تجارتی مشکلات پر اپنی آراء دیں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: طبی عملہ کو پرسنل پروٹیکشن ایکویپمنٹ کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں قائم

مشیر تجارت نے کہا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گجرانوالہ کے صدور شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خود تاجر برادری کے ساتھ رابطے کر کے مشکلات دور کریں گے، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور سپلائی متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری اپنے متعلقہ چیمبرز  کے ذریعے رابطہ کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں