کورونا، خیبر پختونخوا حکومت کیلئے ورلڈ بینک کا تحفہ

پنجاب:میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیاں 11اپریل تک بند

پشاور:  کورونا وائرس کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے ورلڈ بینک کی جناب سے تحفہ صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔

صوبے کے محکمہ صحت کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے 120 وینٹی لیٹرز میں سے ۴۴ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ صوبائی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔

ورلڈ بینک کی ذیلی تنظیم ای آر کے ایف نے  1لاکھ این 95 ماسک، 30 لیٹر کی پندرہ سو کین بھی صوبائی حکومت کے حوالے کیے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مہوش حیات کی نصیحتیں

ورلڈ بینک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 120 وینٹی لیٹر اور دولاکھ 10 ہزار ماسک محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے حوالے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید وینٹی لیٹرز کو ایمبولنسسز اور ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 2039 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں6، بلوچستان158، گلگت بلتستان184، اسلام آباد54، خیبر پختونخوا253، پنجاب708 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا وائرس سے نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا،ڈاکٹر عطاالرحمان

پاکستان میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل اسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 ہے جن میں 6335 بیڈز کی سہولیات موجود ہیں اور ان میں 861 مریض زیر علاج ہیں۔

ملک بھرمیں 171 مقامات پر کورنٹائن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 8893 افراد کو رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 8، پنجاب 9، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے سبب دو مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں