سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے، وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 676 ہے جبکہ کراچی اور دیگر اضلاع میں 404 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھر میں 265 ، لاڑکانہ میں 7 اور دادو میں ایک کیس موجود ہے۔ حیدرآباد میں بھی کورونا کیسز کی تعداد 128 ہو چکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لوکل ٹرانسمیشن کے 343 کیسز موجود ہیں اور گھروں میں 229 لوگ آئیسولیشن میں موجود ہیں۔

صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے 27 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے سندھ میں 8 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 70 سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، وزیر اعظم

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2039 افراد متاثر ہیں۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوچکی ہیں جن کی تعداد 9 ہے۔


متعلقہ خبریں