ایئر پورٹس پر پھنسے شہریوں کو وطن لانا پہلی ترجیح ہے، وزیر خارجہ

پاکستان کا انسانی حقوق کونسل کا رکن بننا بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر پھنسے شہریوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیر خارجہ کی زیر صدارت کورونا سے نمٹنے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا گیا، کرائسز مینجمنٹ سیل پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بیرون ملک پاکستانیوں کے مکمل اعداد و شمار موجود ہیں۔

وزیر خارجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بیرون ممالک پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس جنگ عظیم دوئم کے بعد بدترین بحران قرار

اجلاس میں غلام سرور، زلفی بخاری، معید یوسف اور سینئر حکام کی بھی شرکت۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے ٹیسٹ فلائیٹ پر تمام پروٹوکول کو آزمایا، تھائی لینڈ سے آنے والی ٹیسٹ فلائیٹ پر 170مسافر لائے گئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایئرپورٹس پر کورونا کیسز کیلئے قرنطینہ اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں