عدالت نے پی ایم ڈی سی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

پنجاب، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی تبدیل

اسلام آباد: عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) بحالی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو پی ایم ڈی سی ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا اور توہین عدالت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عدالت کے جاری کردہ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت فنڈز جاری کرے اور رجسٹرار پی ایم ڈی سی اکاوَنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ تیار کریں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وزارت صحت نئے ڈاکٹرز اور طلبہ کی رجسٹریشن فوری طور پر روک دے جبکہ قانون کے مطابق رجسٹریشن کرنا پی ایم ڈی سی کی ذمہ داری ہے اور رجسٹریشن کرنے والے وزارت صحت کے ملازمین کو کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی عہدے کا چارج سنبھال کر قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیں اور رجسٹرار کورونا وائرس کے بعد وفاقی حکومت کی بنائی گئی پالیسی پر عملدرآمد کریں۔

یہ بھی پڑھیں عدالت نے پی ایم ڈی سی کو بحال کرنے کا حکم دے دیا

واضح رہے عدالت نے دو روز قبل پی ایم ڈی سی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری پنجاب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں