کورونا ریلیف فنڈ وبا سے لڑنے کے لیے قائم کیا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ وبا سے لڑنے کے لیے قائم کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں چاہتا ہوں ہر شخص وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ لاک ڈاوَن سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے استعمال ہو گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال راولپنڈی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ ہم 15 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے تھے کورونا وائرس کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے، ہمارے ملک میں 70 سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ سرکاری اسپتالوں کا معیار 70 کی دہائی تک اچھا تھا۔


متعلقہ خبریں