امریکی اداکارہ اولیویا نیکنن بھی کورونا وائرس کا شکار

امریکی اداکارہ اولیویا نیکنن بھی کورونا وائرس کا شکار

نیویارک: امریکی اداکارہ اولیویا نیکنن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

21 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بہتر محسوس کررہی ہیں لیکن یہ خوفناک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی والدہ 2 ہفتوں سے آئسولیٹ ہیں۔

اولیویا نیکنن نے کہا کہ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے وقت میں رہ رہے ہیں جو تاریخ بدل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا سے 43275 اموات

خیال رہے کہ اولیویا نیکنن  ٹی وی سیریز سپر گرل، دی سوسائٹی اور دی امریکنز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 43275 افراد جاں بحق اور آٹھ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ وائرس نے دو سو دو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پاکستان میں ایک ہزار نو سو اڑتیس کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ26 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور ایک دن میں مزید آٹھ سو سینتیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اٹلی میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار چار سو سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے سبب چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں اڑتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ کی پچاس میں سے بتیس ریاستوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے، نیویارک کے سنٹرل پارک میں عارضی اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے ایک امریکی فوجی ہلاک، 100 متاثر

وائٹ ہاوس نے امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کردیا  کہ اگلے دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

برطانیہ میں مزید تین سو اکاسی افراد مہلک وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مجموعی تعداد سترہ سو سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بیلجیئم میں بارہ سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئی جب کہ لندن کے کنگز کالج اسپتال میں تیرہ سالہ لڑکا بھی کوروانا کے باعث جان بحق ہوگیا ہے۔

اسپین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں