‘کوروناوائرس: ‘صحت مند لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں’


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے کہا ہے کہ اگر آپ بیمار نہیں یا کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی دیکھ بھال نہیں کررہے ہیں تو آپ کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ڈبلیو ایچ  او صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فیس ماسک غلط طریقے سے پہننے سے کورونا وائرس کے لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کا ماسک پہننے کے خاطر خواہ مثبت نتائج برآمد ہوئے ہوں۔

سی این این کے مطابق ڈاکٹر مائیک نے کہا ہے کہ ماسک کی طلب میں بڑے پیمانے پر اضافے سے فیس ماسک کی عالمی سطح پر بحران پیدا ہوگیا ہے، جس کے سبب جن کو ماسک چاہیے ان تک وہ نہیں پہنچ پاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے ایک امریکی فوجی ہلاک، 100 متاثر

ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور نرسز کے لیے ماسکس کی عدم دستیابی نہایت ہی پریشان کن معاملہ ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہم تمام لوگوں کوعام حالت میں ماسک پہہنے کی سفارش نہیں کرتے ہیں، جب تک کہ کسی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوں یا وہ ان کی دیکھ بھال نہ کرتے ہوں۔


متعلقہ خبریں