پنجاب میں تعلیم گھر منصوبے پر عمل درآمد شروع

 پنجاب حکومت نے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا

لاہور: حکومت پنجاب نے تعلیم گھر منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس کے ذریعے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے اہم مضامین کی کلاسز ٹی وی پر ہوں گی۔

تعلیم گھر چینل صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کیبل ٹی وی پر دیکھایا جارہا ہے اور ابتدائی طور پر یہ نشریات ایم آر کیبل پر دیکھی جاسکتی ہے۔

ہر گھر بنے گا سکول مہم کا ٹاسک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سونپ دیا گیا ہے۔ ہر ضلع کا ڈی سی، کیبل پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تیارہ کردہ سلیبیس چلانے کے عمل کو یقنی بنائے گا۔

محکمہ اسکولز پنجاب کی جانب سے پہلی جماعت سے آٹھویں تک سائنس مضامین اور ریاضی کا سلیبیس بھی تیار کرلیا گیا۔

صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کیبل پر تعلیم گھر چینل چلایا جائے گا۔ ایم آر کیبل کے 2 ،3 اور 4 نمبر چینل تعلیم گھر کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

لاہور کا اولڈ راوی، نیو راوی، کوٹ بیگم، کوٹ عبدالمالک، سمن آباد اور شاہدرہ چوک کے علاقوں میں بھی تعلیم گھر کا چینل دیکھا جا سکے گا۔  تعلیم گھر نامی کیبل چینل، ویب سائٹ اور ایپ جلد لانچ کے مرحلے میں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں