نیب نے ایکریڈیشن کونسل کے قیام کی تجویز دے دی

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایکریڈیشن کونسل کے قیام کی تجویز دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائر جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب تفتیش کاروں کی جدید تربیت کو ترجیح دے رہا ہے جبکہ کونسل سے تفتیشی عمل کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تفتیش کا شعبہ بھی کرپشن سے متاثر رہا ہے جس کی وجہ سے تفتیش کے شعبے میں کرپشن سے شہریوں کا اعتماد کم ہوا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ قانون سازی سے اس شعبے میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور تفتیشی افسران کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ہی  ایکریڈیشن کونسل کا ڈیزائن تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا ریلیف فنڈ وبا سے لڑنے کے لیے قائم کیا، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ کونسل تفتیشی افسران کی تربیت اور ان کے امور کی نگرانی بھی کر سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں