سیاسی جماعتیں متحد نہ ہوئیں تو سنگین نتائج ہوں گے، خالد مقبول

خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے خبردار کیا ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں، ایسے موقع پر بھی متحد نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان حالات میں لاک ڈاؤن واحد راستہ ہے تاہم اس سے پیدا ہونے والے مسئلوں کا حل نکالنا حکومت کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہر صورتحال میں اپنی ذامہ داری پوری کی اور وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہ تھے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سینکڑوں ایمبولنس ہیں لیکن چلانے کیلئےپیسے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے بچوں کیلئے خون کے عطیات جمع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ ہمارے پاس بڑی تعداد میں راشن جمع ہوگیا ہے، عوام ہمارا ساتھ دے رہے ہیں، اب کارکنان  گھر گھر جا کر راشن پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جب راشن تقسیم کریں گے لوگوں کو قطار نہیں لگانی پڑے گی۔ خالد مقبول کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے کہوں گا اندازے سے بل بنا کر نہ بھیجیں۔


متعلقہ خبریں