‘نجی اسکولوں کو انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے’


کراچی: کراچی کے نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  انتظامی معاملات نمٹانے کے لیے دفاترکھولنے کی اجازت دی جائے۔

نجی اسکول ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو فیس وصولی کے لیے دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

نجی اسکول ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ فیس وصولی کے بغیر تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا، ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 31 مئی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں