چاہتا ہوں نوجوان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم

انٹرا افغان مذاکرات مزید مشکل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  چاہتا ہوں نوجوان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کورونا ٹائیگر فورس میں شامل ہو کر کورونا کے خلاف ہماری  لڑائی میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس وبا سے پیدا ہونے والے مسائل کے خلاف جہاد  کرے گی۔

خیال رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کنفرم کیسز کی تعداد 2039 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں6، بلوچستان158، گلگت بلتستان184، اسلام آباد54، خیبر پختونخوا253، پنجاب708 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جب کہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل اسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 ہے جن میں 6335 بیڈز کی سہولیات موجود ہیں اور ان میں 861 مریض زیر علاج ہیں۔

ملک بھرمیں 171 مقامات پر کورنٹائن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 8893 افراد کو رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کے سبب سندھ میں 8، پنجاب 9، خیبرپختونخوا 6، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں بھی کورونا کے سبب دو مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں