انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کا شرٹ نیلام کر کے رقم عطیہ کرنے کا اعلان


لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ورلڈکپ شرٹ نیلام کر کے رقم کورونا وائرس سے لڑنے والے اسپتالوں کو دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوس ہٹلر نے ورلڈکپ کی شرٹ نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شرٹ کی نیلامی سے ملنے والی رقم کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے اسپتالوں کو دی جائے گی۔

شرٹ کے لیے لگائی جانے والی سب سے بڑی بولی کی مالیت 80 ہزار ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا، میسی سمیت بارسلونا کے تمام کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 70 فیصد کمی

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 607 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 43 ہزار 430 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں