کورونا، پارلیمانی لیڈر کا سندھ حکومت کے اقدامات پر تحفظات کا اظہار

حلیم عادل شیخ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے حوالے کیے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

اس ضمن میں انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو خط دیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ خط کس نے لکھا یہ مت دیکھیں کیا لکھا اس پر غور کریںْ

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کو 11 دن گزر گئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی ،یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن کا ایک تھیلا بھی نہیں بانٹا گیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا سےلڑنے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 کروڑ ڈالر امداد دی وہ کہاں گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں حکمت عملی وضع کی جائے۔


متعلقہ خبریں